لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی شرجیل خان کو اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش کیا تھا تاکہ کوئی ایسا راستہ نکالا جائے جس سے شرجیل خان کو رعایت مل سکے
بورڈ کی جانب سے تمام قوانین کی رو سے یہی کہا گیا تھا کہ پہلے شرجیل خان اپنا جرم قبول کرے اس کے بعد ہی بورڈ کی جانب سے رعایت مل سکتی ہے تو اب شرجیل خان نے خاط میں اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا
Post A Comment:
0 comments so far,add yours